ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستانی ٹیم 157 پر ڈھیر ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف

ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے ، دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کامران غلام 27 ، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 137 رنز بنائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *