نواز شریف کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ٹک ٹاکر لندن میں گرفتار


لندن (قدرت روزنامہ)لندن میں اسکاٹ لینڈ پولیس نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم گلفام ٹک ٹاک بنا کر شریف برادران کو قتل کی دھمکی دیتا تھا، ملزم کی جانب سے ٹک ٹاک اکاونٹ پر ایون فیلڈ پر پتھراؤ کی بھی وڈیو ڈالی گئی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے رہنما خرم بٹ نے ملزم کی ٹک ٹاک اسکاٹ لینڈ پولیس کے حوالے کئے تھے، جس کے بعد پولیس نے چارروز قبل ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ پولیس نے ملزم کو آج گرفتار کرلیا، ملزم گلفام حسین پی ٹی آئی کا سپورٹر تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *