بھارت کے مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی لڑکی کیوں وائرل ہو رہی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں مہا کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی ایک نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کی خوبصورتی اور معصومیت کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر پھیل گئے ہیں، چند ہی گھنٹوں میں اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ ’لائکس‘ ملے ہیں۔
بھارت میں مہا کمبھ میلے میں پھولوں کے ہار بیچنے والی مونا لیزا کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویراور ویڈیوزپراپنے تبصروں میں جہاں کچھ لوگ اس کے قدرتی حسن کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس پر مردوں کی توجہ اور تبصروں پر شدید تنقید بھی کر رہے ہیں۔
بھارتی علاقے اندور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جس نے اپنا نام ’مونا لیزا‘ بتایا کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک جنون پایا جاتا ہے جو اس وقت پریاگ راج میں جاری 2025 کے مہا کمبھ میلے سے زیادہ توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
مونا لیزا تریوینی سنگم پر رنگ برنگے موتیوں سے بنے ہار بیچتی ہیں، جہاں 144 سال میں ایک بار ہونے والے اس مذہبی تہوار کے دوران روزانہ ہزاروں عقیدت مند گنگا میں ڈبکی لگانے آتے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا کے صارفین کو جہاں سیاہ رنگت اورامبرآنکھوں والی مونا لیزا کی خوبصورتی نے متاثر کیا ہے وہاں ہی اس کے بولنے کا ایک انوکھا انداز بھی ہے اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ’ریلز‘ کو دیکھتے ہوئے، لوگ، خاص طور پر مرد ان کے بارے میں بہت زیادہ متجسس نظر آتے ہیں۔
مونا لیزا کا انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ بھی ہے جس پر چند گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لائکس کے ساتھ وائرل ہونے والے ’ریلز‘ میں ایک یوٹیوبر اس سے پوچھتا نظرآتا ہے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں اور کیا اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیں۔ جیسے ہی وہ ہاں میں جواب دیتی ہیں تو وہ اسے بتاتا ہے کہ اسے تو اس وقت سب سے زیادہ مشہور ہونا چاہیے۔
ایک اور ویڈیو میں ایک شخص ‘مونا لیزا’ سے پوچھتا ہے کہ کیا وہ ’شادی شدہ‘ ہیں، تو اس پر وہ کہتی ہیں کہ وہ صرف 16 سال کی ہیں اور شادی کے لیے ان کی عمر بہت چھوٹی ہے۔
مونا لیزا کی معصومیت اس وقت سامنے آتی ہے جب ایک اور شخص اس سے پوچھتا ہے کہ کیا سوشل میڈیا پراس کے بہت سارے فالوورز میں سے وہ کسی ایک کو پسند کرتی ہیں۔ تو وہ جواب دیتی ہے کہ ’میں ان میں سے کسی کو کیوں پسند کروں گی؟ وہ سبھی میرے بھائی ہیں، وہ کسی ایسے شخص سے ہی شادی کریں گی جسے اس کے والدین اس کے لیے منتخب کریں گے۔

مونا لیزا کے سوشل میڈیا پر اچانک وائرل ہونے پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ مونا لیزا کے ساتھ سلیفی بنوانے والے مردوں کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے، صارفین ان پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں لوگ عبادت کے لیے آتےہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے جیسے آپ اسے پریشان کر رہے ہیں‘۔ یہ مہا کمبھ ہے، جو گزشتہ 144 سالوں میں سب سے زیادہ روحانی تقریب ہے، اس جگہ کا احترام کریں۔
اس نے لکھا کہ وہ واقعی خوبصورت ہے! لیکن ان لوگوں کے لیے کتنا شرمناک ہے جو اس کا پیچھا کر رہے ہیں، ’سنجیدہ یار! آپ اور کتنا نیچے گرو گے،؟
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو میں یو ٹیوبر مونا لیزا کو 5 ہزار روپے ’تحفے‘ میں دینے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وہ یہ رقم لینے سے انکار کر دیتی ہے۔ کافی کوشش کے بعد، وہ اس شرط پر10روپے قبول کرتی ہے کہ وہ اس کے بدلے ان سے ایک ہارخریدیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *