نیوگوادر ایئرپورٹ کا آج افتتاح،پہلی پرواز 46مسافروں کو لیکر روانہ
گوادر(قدرت روزنامہ)نیوگوادر ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا،پہلی پرواز پی کے 503کراچی سے روانہ ہو گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز46مسافروں کو لیکر9بجکر50منٹ پر روانہ ہوئی،کراچی سے روانہ ہونے ہونیوالی پہلی پرواز کو گوادر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پرواز11بجکر15منٹ پر نئے گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کرےگی،پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف کریں گے۔