قومی فاسٹ بولر محمد عباس کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
گوجرانوالہ(قدرت روزنامہ)قومی فاسٹ بولر محمد عباس کی بہن انتقال کر گئیں۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ایک بیان میں محمد عباس نے کہا ہے کہ چھوٹی بہن کی اچانک طبعیت خراب ہوئی اور انہیں گوجرانوالہ کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
محمد عباس کا کہنا ہے کہ اللّٰہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔قومی فاسٹ بولرنے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بہن کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔