ثانیہ مرزا کی دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن سے تعلقات کی خبریں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جنہوں نے اپنے کامیاب کیریئر کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنائی ہے ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد ان کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اب دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن کے ساتھ ان کے خاص تعلق کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
عادل ساجن دبئی کے مشہور بزنس گروپ، ‘دانوب گروپ’ کے گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا دبئی ویلا ڈیزائن کیا تھا جس سے متعلق ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بے حد عمدہ کام کیا ہے اور ان کے گھر کی آؤٹ ڈور جگہ کو ان کے لیے خاص جگہوں میں بدل دیا ہے، جیسے بچوں کے کھیلنے کی جگہ، انٹرٹینمنٹ ایریاز، اور ’می ٹائم‘ کے لیے بہترین کارنرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عادل ساجن بھارتی ارب پتی تاجر رضوان ساجن کے بیٹے ہیں، ان کے اثاثوں کی کل مالیت 1600 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور وہ بہت سی لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں جبکہ ثانیہ مرزا کے اثاثوں کی کل مالیت تقریباً 216 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے پاس میں تقریباً 211 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ہیں۔
عادل ساجن 2024 میں طلاق سے قبل ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے قریب تھے۔ عادل ساجن کی کمپنی ٹینس کے کئی مقابلوں کو سپانسر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ عادل ساجن بالی ووڈ انڈسٹری کے بھی قریب ہیں کیونکہ دانوب گروپ نے دبئی میں فلم فیئر ایوارڈز کو سپانسر کیا۔
یاد رہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2010 میں شادی کی تھی لیکن رواں سال دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کے بعد کرکٹر شعیب ملک نے ٹیلی وژن اسٹار ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی جبکہ محمد شامی اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کی افواہیں سامنے آئی تھیں جن کی ثانیہ مرزا کے والد نے سختی سے تردید کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *