معروف بالی ووڈ اداکارہ نے شوبز کی دنیا چھوڑنے کے بعد کون سی راہ اختیار کرلی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلم ’کیا کول ہیں ہم 3‘ اور ریالٹی شو ’بگ باس‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ اور ماڈل مندانہ کریمی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد اپنے نئے کیرئر کے بارے میں بتا دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری انہیں کبھی پسند نہیں تھی اور نہ ہی اداکاری کا انہیں شوق تھا۔ بچپن میں انہیں اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے مجبوراً ماڈلنگ کی طرف آنا پڑا اور اس وجہ سے وہ اسکول بھی نہیں جاسکیں۔
واضح رہے کہ مندانہ کریمی نے 2022 میں معروف بالی ووڈ ہدایت کار ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔
مندانہ کریمی نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے شوبز چھوڑنے کے بعد انٹیریئر ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کی اور اب ایک فارم میں کام کرتی ہیں۔
ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانہ کریمی نے ’بھاگ جونی‘، ’میں اور چارلس‘، ’تھر‘ اور ’کیا کول ہیں ہم 3‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہیں ریالٹی شو ’بگ باس 9‘ میں حصہ لینے سے شہرت ملی۔