صائم ایوب کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے سکواڈ کااعلان تاخیر کا شکار

لاہور(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب کی انجری کے باعث سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ سماء نیوز کے مطابق صائم ایوب کا فیصلہ ہوگیا تو سہہ فریقی سیریز کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلے گی۔ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل کا فیصلہ کرلیا۔ فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔ عبداللہ شفیق کا جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے، عثمان خان کے بھی ڈراپ ہونے کاامکان ہے۔

محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر اور عرفان خان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے۔ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *