چیمپئنز ٹرافی ، پاکستانی سکواڈ سے کن کھلاڑیوں کو باہر کیئے جانے کا امکان ہے؟ بڑی خبر
لاہور (قدرت روزنامہ )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہےچیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ سے آوٹ آف فارم عبداللہ شفیق اور عثمان خان کے ڈراپ ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان کی سکواڈ میں شمولیت یقینی ہے جبکہ امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر اور عرفان خان نیازی کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رف، کامران غلام، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی سکواڈ کا حصہ ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی کو ابتدائی سکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے 11 فروری تک حتمی سکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے جبکہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔ ، اوپنر بیٹر صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے پر متبادل کھلاڑی کو لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان ٹیم نے سہ فریقی سیریز میں حصہ لینا ہے، صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں سلیکٹرز نے متبادل کا فیصلہ کر لیا، صائم ایوب کا فیصلہ ہو گیا تو سہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے مستقبل کا فیصلہ اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نوجوان اوپنر صائم ایوب کی سرجری نہیں ہوگی تاہم ری ہیب میں مزید وقت لگ سکتا ہے جس کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔