خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس علاج میں شفافیت لانے کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام لا رہے ہیں، ویری فکیشن نظام لانے سے بدعنوانی کا اندیشہ کم ہو جائے گا۔خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پلس کے لئے 30 ارب روپے سے زائد جاری کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *