کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا۔ جمہوریت ڈیڈ لاک سے نہیں ڈائیلاگ سے آگے چلتی ہے۔ ہماری اطلاعات کے مطابق کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہو رہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے، اب ہم ان کے مطالبات کا نہایت عاجزی سے مفصل جواب دیں گے پھر اس پر بحث مباحثہ ہوگا۔ مذاکرات کا یہی طریقہ کار ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کی بات سنی جائے۔ ہم ان کے ایک ایک مطالبے کا جواب دیں گے۔ جو چیزیں ہو سکتی ہیں اور جو نہیں ہو سکتیں، سب پر بات ہوگی۔
ان سے پوچھا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کے بعد تاثر تھا کہ کوئی بیک ڈور چینل کھل گیا ہے؟ اس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کسی قسم کے بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔ صرف فرنٹ ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں جو حکومتی اور اپوزیشن کمیٹیوں کے درمیان ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *