چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا ’لوگو‘ شرٹ پر نہ لگانے کے معاملے پر آئی سی سی نے بھارت کو واضح پیغام دیدیا

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے بھارتی میڈیا کے اعتراض کی تردید کردی اور کہا کہا کہ ٹورنامنٹ کا لوگو شرٹ پر لگانا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے شرٹ پر پاکستان کا نام ہٹانے کی تردید کردی، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا لوگو شرٹ پر لگانا ہر ٹیم کی ذمہ داری ہے، تمام ٹیمیں اس لوگو کو لگانے کی پابند ہیں، آئی سی سی کسی بھی کٹ پر لوگو نہ ہونے کا نوٹس لے سکتا ہے۔دوسری جانب باکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگو ہٹانے سے متعلق بھارتی نیوز ایجنسی سے کسی آفیشل نے بات نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا لوگو آئی سی سی نے ڈیزائن کیا ہے جس پر پاکستان 2025 تحریر ہے اس لئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران بھارت اپنی شرٹس پر پاکستان کا نام استعمال نہیں کرے گا۔دوسری جانب بی سی سی آئی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹنگ کے لیے اپنے کپتان روہت شرما کو بھیجنے سے بھی انکار کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *