385 ارب شارٹ فال کے باوجود 1010 گاڑیوں کی خریداری، فیصل واوڈا ایف بی آر پر برس پڑے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا شارٹ فال کے باوجود 1010 گاڑیوں کی خریداری پر ایف بی آر پر برس پڑے اور کہا جب تک 385 ارب کا شارٹ فال پورا نہیں کرتا نئی گاڑی کا حقدار نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے 1010 نئی گاڑیاں خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا.
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیصل واوڈا ایف بی آر پر برس پڑے اور کہا کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری میں کرپشن کا نیا اسکینڈل کھڑا کرے گا، ایف بی آر کی 1010 گاڑیاں مسابقت کے خلاف ہے۔
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے پاس 1010 کی خریداری میں سستے ریٹ کی پیشکش ہے، ایف بی آر 1010 گاڑیاں دو کے بجائے ایک سال کی گارنٹی پر ہیں، 1010 گاڑیوں پر 1.2 ارب روپے کا اضافی پیٹرول لگے گا۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ 1300 سی سی سے کم کا نہیں قیمت کا ہے، سستی گاڑی میں الائے رم کی بھی پیشکش موجود تھی، ایف بی آر 1010 گاڑیوں میں کسی کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر ایف بی آر 385 ارب کا شارٹ فال پورے کرلے تو گاڑیاں خریدنے دیں، جب تک ایف بی آر 385 ارب کا شارٹ فال پورا نہیں کرتا، نئی گاڑی کا حقدار نہیں،ایف بی آر کا 1010 گاڑیاں خریدنا کسی کو مخصوص فائدہ پہنچانے کیلئےلگتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا ایف بی آرنے گاڑیوں کی خریداری میں جلد بازی کی اور گاڑیوں میں 50 کروڑروپےاضافی خرچ کرنےجارہاہے، ایک سال کی گارنٹی میں 30کروڑ روپے مرمت کی مد میں اضافی خرچ کرے گا۔
سینیٹر واوڈا نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ کے نوٹس کےباوجود 1010گاڑیوں کا پرچیز آرڈردیاگیا، ایف بی آرکی مہنگی گاڑیوں سےہرسال 1.2ارب کاپٹرول کانقصان ہوگا، ایف بی آرکی 1010کرپشن زدہ گاڑیوں کیخلاف نیب سمیت ہر فورم پر جاؤں گا۔