مشعال یوسفزئی کو وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مشعال یوسفزئی کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے سلسلے میں وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے۔
وکالت نامے پر اعتراض کرتے ہوئے ظہیر شاہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا بار کی جانب سے مشعال یوسفزئی کا لائسنس معطل کیا گیا ہے تو اس صورت میں وہ وکالت نامہ کیسے دستخط کراسکتی ہیں؟
ظہیر شاہ نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ مشعال یوسفزئی کی جانب سے جعلسازی کیے جانے پر عدالت تادیبی کاروائی کرے۔
مشعال یوسفزئی کو شو کاز جاری
نسداد دہشتگردی عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشعال یوسفزئی لائسنس منسوخی کی تردید نہیں کرسکیں اور بادی النظر میں یہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کہا کہ مشعال یوسفزئی آئندہ سماعت پر شوکاز نوٹس کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرائیں اور بتائیں کہ ان کی لائسنس منسوخی کے لیے بار کونسل کو کیوں نہ لکھا جائے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *