تحریک انصاف کا حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کیساتھ مذاکرات ختم کرنے کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بانی پی آئی سے میری اور باقی وکلا کی ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کااعلان کیا،حکومت نے 7روز میں کمیشن بناناتھا،آج تک کمیشن نہیں بنا اس لئے بانی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ کمیشن نہیں بنایالہٰذامذاکرات ختم کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکرات کے مزید راؤنڈز نہیں ہوں گے۔