منہ کی بدبو دور کیسے کی جائے؟ کارآمد نسخے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منہ سے بدبو آنا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لوگ آپ سے دور رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، بلکہ قریبی افراد بھی کراہیت کا اظہار کرتے ہیں۔
منہ کی بدبو، جسے “ہیلٹوسیس” بھی کہا جاتا ہے، ایک عام مسئلہ ہے جو لوگوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر پریشان کر سکتا ہے، یہ نہ صرف جسمانی صحت کے مسائل کا اشارہ ہو سکتی ہے بلکہ معاشرتی سطح پر بھی مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
زیر نظر مضمون میں منہ کی بدبو سے نجات کے چند آسان طریقے بیان کیے جارہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ س سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
منہ میں بدبو کی وجہ عارضی یا مستقل ہو سکتی ہے، مثلاًپیاز اور لہسن وغیرہ کے کھانے سے منہ سے وقتی طور پر بدبو آتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ خوارک خون میں ملتی ہے تو پھیپھڑوں سے سانس خارج ہونے کے بعد منہ سے بو آتی ہے۔
منہ سے بُو کی وجہ
منہ سے مستقل بو کی وجہ زبان کے اوپر بیکٹیریاز کا اکٹھا ہونا ہے، یہ بیکٹیریا اس وقت مزید پھلتے پھولتے ہیں جب ہمارا منہ خشک ہوتا ہے۔آپ کوچاہیے کہ دن میں دو بار جب برش کریں تو اپنے برش کو زبان کے اوپر بھی اچھی طرح رگڑیں تا کہ بیکٹیریا سے نجات پائی جا سکے۔
زیادہ سے زیادہ پانی پینا
اگر منہ خشک ہوجائے تو اس وجہ سے بھی منہ سے بو آتی ہے۔ آپ کو چاہیے کہ پانی کا وافر استعمال کریں تاکہ منہ خشک نہ ہو اور منہ سے بو بھی نہ آئے۔
دن میں دو بار بُرش کریں
کوشش کریں کہ اپنے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، ہر کھانے کے بعد دانت صاف کریں تاکہ منہ میں کھانے کے ذرات نہ رہیں اور بو سے نجات حاصل کی جاسکے۔
تمباکو نوشی سے پرہیز
جو لوگ سگریٹ پیتے ہیں ان کے منہ سے ناگوار بو آتی رہتی ہے ۔اگر آپ تمباکو کسی بھی صورت میں استعمال کرتے ہیں تو فوراًاس سے نجات حاصل کرلیں۔
پھلوں کا استعمال
آپ کو چاہیے کہ چبانے والے پھل کھائیں کہ اس طرح نہ صرف منہ کی ورزش ہوگی بلکہ دانت بھی صاف رہیں گے۔گاجر، سیب،امرود، ناشپاتی وغیرہ کا استعمال کریں۔
کافی اور چائے کا کم استعمال
کافی اور چائے کے استعمال سے نہ صرف دانت خراب ہوتے ہیں بلکہ اس سے منہ سے بھی بو آتی ہے۔
دہی کھائیں
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی کھانے سے منہ میں موجود خطرناک بیکٹیریا ختم ہوجاتے ہیں لہٰذا آپ کو چاہیے کہ دہی کھائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *