اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کوکالا قانون قرار دیدیا

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کوکالا قانون قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا قانون ہے اور اس کے منفی اثرات فوراً محسوس ہوں گے۔ ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے 6 ارکان نے قائمہ کمیٹی میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے خلاف ووٹ دیا، حکومت اور اتحادیوں نے مجوزہ بل کو قائمہ کمیٹی میں بلا جواز جلد بازی سے منظور کر لیا، یہ قانون سازی شہریوں کی آزادی اور آزادی اظہار کے خلاف استعمال ہو گی۔ مسلم لیگ( ن)، پی پی اور ایم کیو ایم نے کالےقانون کے حق میں ووٹ دیا۔

“جنگ ” کے مطابق عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا انٹرنیٹ کی سست رفتاری پر بیان مگرمچھ کے آنسو کے سوا کچھ نہیں، پی پی پی اور ایم کیو ایم پاکستان میں آزادی اظہار کو سلب کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے شہریوں کی آزادی کو سلب کرنے کے لیے (ن) لیگ کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *