کوئٹہ ،سردی آتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سردی کے باعث ایل پی جی کی مانگ بڑھی تو قیمتوں میں 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا گیا، فی کلو 320 روپے فروخت کی جارہی ہے حالیہ بارشوں اور برفباری کے بعد کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شہر میں گیس غائب ہونے کے باعث شہریوں نے ایل پی جی کا استعمال شروع کردیا، ایل پی جی کی مانگ بڑھی تو قیمت میں 30 روپے اضافہ کردیا گیا، فی کلو 320 روپے فروخت کی جارہی ہے کوئٹہ میں دکاندار ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے انکاری ہیں، کہتے ہیں کہ فی کلو 290 روپے فروخت کررہے ہیں تاہم شہریوں کا مقف اس سے بالکل مختلف ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو معمول پر لایا جائے۔