محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم میں کام کرنے والے مزدوروں کو بڑا تحفہ دینے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔ محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *