کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے، بلاول بھٹو زرداری کا صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب

26 ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے، بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے،بلاول بھٹوزرداری نے صحافی کےسوال پر دو ٹوک جواب دیدیا،کہا کہ شہباز شریف پانچ سال وزیراعظم رہیں گے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا 26 ویں ترمیم کے رول بیک کا اختیار صرف پارلیمان کو ہے،کوئی اور ادارہ آئین کو رول بیک کرے نہ ہم مانیں گے نہ کوئی اور،سپریم کورٹ میں جب کوئی جج عہدے پر آتا ہے تو دیگر برادرز ججز کو آسانیاں پیدا کرنا چاہیے مشکلات نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہرملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہوتی ہے،جیو پولیٹکس کےلحاظ سے امریکہ اورچین کےحالات آپکےسامنےہیں،چینی صدرکو دعوت ملنے کے بعد بھارت کی نمائندگی بھی ضروری تھی پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم اوردائم ہے، پاکستانی نیوکلیئر اثاثے، میزائل ٹیکنالوجی ذوالفقار علی بھٹو کا تحفہ اور بےنظیربھٹوکی امانت ہے،ہم کبھی بھی ان اثاثوں اور نیوکلیئر پروگرام پرسمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *