کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار کار پٹرول پمپ میں جا گھسی، 6 افراد زخمی


کراچی(قدرت روزنامہ)شارع فیصل پر تیز رفتار کار پٹرول پمپ میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
جیو نیوز کے مطابق حادثہ شارع فیصل پر کارساز کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پٹرول پمپ سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں 3خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *