کوہاٹ: گھر میں مبینہ دستی بم دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد زخمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گھر کے اندر دھماکے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 2 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا۔ انھوں نے بتایا کہ 2 زخمی خواتین اسپتال منتقل کرنے کے دوران زخمیوں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔
واقعے کے بعد پولیس ٹیم بھی جائے وقوع پہنچ گئی ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا دستی بم کا لگ رہا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد پولیس کسی حتمی نتائج تک پہنچ سکتی ہے کہ آیا کسی نے گھر پر دستی بم حملہ کیا ہے یا گھر میں موجود بم پھٹا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *