آئی سی سی کا مینز ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، ایک پاکستانی کرکٹر بھی شامل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا ہے جس میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، ٹی20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارت کے روہت شرما کو بنایا گیا ہے۔ مجموعی طور پر بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو اس ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جن میں ہاردیک پانڈیا، جسپریٹ بھمراہ اور ارشدیپ سنگھ بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا، زمبابوے، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹی20 ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کی جانب سے بابراعظم کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، فل سالٹ، نکولس پورن، سکندر رضا، ونندو ہسرنگا اور راشد خان شامل ہیں۔