رجب بٹ کا عدالت سے ملنے والی سزا چیلنج نہ کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل عثمان وحید گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے مؤکل کو عدالت سے جو سزا ملی اس سے خوش ہیں، عدالت کا جانوروں سے حقوق پر فیصلہ خوش آئند ہے، ہم کسی فورم پر اس فیصلے کو چیلنج نہیں کرینگے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق مقامی عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کو بنا لائسنس شیر کا بچہ رکھنے پر ایک سال تک ہر ماہ جانوروں کے حقوق سے متعلق کمیونٹی سروس کی سزا سنائی تھی۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل عثمان وحید گجر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر سزا پرخوش ہیں، رجب بٹ جانوروں کے حقوق سے متعلق کمیونٹی سروس پر عمل کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رجب بٹ سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہر ماہ جانوروں پر ویڈیو بنائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو ان کی شادی پر شیر کا بچہ تحفے میں دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *