نیلم منیر نے شوہر کے ساتھ پیار بھرے لمحات کی نئی تصاویر شیئر کردیں


دبئی(قدرت روزنامہ)مشہور اداکارہ نیلم منیر نے اپنی ازدواجی زندگی کے لیے “محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی” کی دعا کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
اداکارہ نے اپنی کچھ تصاویرشیئر کیں اور کیپشن میں لکھا:”یا اللہ کریم، ہمیں محبت، ایمان، اعتماد اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرما اور ہمیں خوشیوں سے بھر دے جو ہمیں طاقت اور اطمینان فراہم کر سکیں۔”
نیلم منیر نے رواں ماہ کے آغاز میں شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے شادی کے تقریب کی تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا:”ان سب سالوں میں اپنے دل کو بتا رہی تھی کہ صحیح وقت آئے گا۔۔۔ وہ سب دعائیں آخر کار قبول ہو گئیں!”
یہ پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی جب دو دن پہلے نیلم نے اپنے شوہر کے ساتھ شادی کے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)

اس سے قبل نیلم کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ٹیگ کیا گیا، جس میں ان کے شوہر روایتی عربی لباس جبہ میں نظر آئے۔ یہ تصاویر دبئی میں برج خلیفہ کے قریب لی گئیں، جہاں نیلم نے سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہنا ہوا تھا، جس کے ساتھ نیٹ کا دوپٹہ تھا۔ ایک تصویر میں وہ خوشگوار موڈ میں اپنے شوہر کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔
نیلم نے شادی کے تقریبات کا آغاز گزشتہ ہفتے اپنی “مایوں” کی تصاویر شیئر کرکے کیا تھا۔نیلم منیر کی شادی کی تقریبات اس وقت سامنے آئیں جب ایک ماہ قبل سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ جنوری میں متحدہ عرب امارات میں شادی کرنے جا رہی ہیں۔