دالبندین شہرمیں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا
دالبندین(قدرت روزنامہ)دالبندین شہر میں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔
ریلی میں 2500 سے 3000 افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی،جبکہ 800 سے 1000 گاڑیاں اور 180 سے 200 موٹرسائیکلیں بھی ریلی کا حصہ بنیں،شرکاء نے 200 فٹ طویل قومی پرچم اٹھائے رکھا اور پاکستان کی مسلح افواج کے حق میں نعرے لگائے،جس سے ان کی حب الوطنی اور وطن سے لگاؤ کا مظاہرہ ہوا۔
ریلی شہر کےتمام علاقوں سے گزرتے ہوئے ایک مقررہ مقام پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ ریلی عوام کی پاکستان کی وحدت اور مضبوطی کے لیے عزم و اتحاد کی واضح عکاسی تھی۔