وزارتوں اور آئینی ادارے نے تقریباً 12 ہزار پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے اجلاس میں 29 وزارتوں اور آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی ۔

کمیٹی کے اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق 29 وزارتوں اورآئینی ادارے نے گیارہ ہزار 877 پوسٹوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔

وزیرخزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پرعملدرآمد اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں وزارت ریلوےکے حکام نے اپنے رائٹ سائزنگ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔

وزارت ریلوے میں موجود پچانوے ہزار 859 پوسٹوں میں سے 17 ہزار ایک سو ایک ختم کی جاچکی ہیں۔ مزید پانچ ہزار 695 پوسٹوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *