پشاور ہائیکورٹ ؛ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب کو نوٹس ،جواب طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواستگزار کی پروموشن روکنے کیلئے ان کیخلاف انکوائری کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے جواب طلب کریں،درخواستگزار نے کہاکہ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کیا جائے،جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ انکوائری شروع کی ہے ابھی تو نہیں روک سکتے،عدالت نے کہاکہ درخواستگزار کیخلاف کوئی امتیازی سلوک نہ کیا جائے،عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *