شکرگڑھ میں دم گھٹنے سے 2 کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پروزیراعلیٰ کا اظہارافسوس
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ مریم نواز نے شکرگڑھ میں آٹے کے ڈرم سے دم گھٹنے سے 2 کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔