کسی اور سے شادی طے ہونے پر نوجوان نے محبوبہ اور خود کو آگ لگالی

لکھنؤ (قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کوہنڈور میں ایک 29 سالہ نوجوان نے اپنی محبوبہ کی شادی کسی اور سے طے ہونے پر خود کو اور اسے آگ لگا دی۔ اس افسوسناک واقعے میں لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق وکاس کمار یادو نے 22 سالہ نیلو یادو کو کھیت میں بلا کر اس پر اور خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات تھے لیکن نیلو کی شادی 2 مارچ کو کسی اور سے طے ہو چکی تھی۔ نیلو یادو آگ میں بری طرح جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ وکاس یادو کو شدید زخمی حالت میں میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر لیا ہے اور فرانزک شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *