سردیوں کا سب سے چھوٹا رمضان کب ہوگا؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ماہر فلکیات پیر عبد الحمید نے بتایا کہ 2007سے گرمیوں میں داخل ہونے والا ماہ رمضان تقریبا سترہ سال بعد امسال2025باقاعدہ طور پر سردیوں میں داخل ہوگا اورآئندہ تیرہ سال رمضان المبارک سردیوں میں آئے گا اور 2037کے بعد واپس گرمیوں میں چلا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ2031اور 2032کا رمضان المبارک سردیوں کا سب سے چھوٹا ترین رمضان ہوگا۔جس میں سحری سے افطار تک ساڑھے دس گھنٹے کا وقت ہوگا۔2030 وہ واحد سال ہو گا جس میں رمضان المبارک دو مرتبہ آئے گا اور اس سال میں اہل اسلام 38روزے رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *