’’طلاق کے اگلے روز کام پر گئی، عدت مکمل نہیں کی‘‘ امبر خان کا حیران کن انکشاف
کراچی (قدرت روزنامہ) ڈیزائنر، اداکارہ و ٹی وی میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عدت مکمل نہیں کی، وہ اتنی پروفیشنل ہیں کہ طلاق کے اگلے ہی روز کام پر گئیں اور مارننگ شو کی میزبانی کی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی، جس میں ملازمت پیشہ مائوں کی مشکلات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ندامت ملازمت پیشہ مائوں کی زندگی کا حصہ ہے، اس سے جان چھڑانا ممکن نہیں۔طلاق کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی طلاق کے اگلے ہی روز سیٹ پر موجود تھی اور مارننگ شو کی میزبانی کر رہی تھی۔طلاق کے بعد عدت نہ کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لوگوں کی پرواہ نہیں کی اور نہ ہی یہ سوچتی ہوں کہ لوگ کیا کہیں گے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق میرے اللہ سے بہت مضبوط ہے، مجھے خوف خدا بھی ہے اور سزا و جزا کا احساس بھی۔انہوں نے باتیں بنانے والوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر مجھے چلانا ہے، عوام میرے گھر میں راشن نہیں ڈلواتے، میں اپنے گھر کی کفالت خود کرتی ہوں۔انہوں نے خواتین میں خود اعتمادی کی کمی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کیوں اور کس سے ڈرتی ہیں، اپنے اندر خود اعتمادی پروان چڑھائیں۔