وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سالِ نو کی مبارکباد دی۔وزیرِ اعظم نے نئے سال پر چینی قیادت، عوام اور پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

“جنگ ” کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا، چینی نیا سال دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔

دوسری جانب چینی سفیر نے اپنی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں پر وزیرِ اعظم پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *