چینی، چاول، کوکنگ آئل اور گھی مہنگا، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.36فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9اشیا مہنگی، 16سستی، 26کی قیمتوں میں استعمال رہا، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 4روپے 93پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،چینی کی فی کلو قیمت 150روپے سے تجاوز کرگئی،رپورٹ کے مطابق چکن فی کلو 4روپے 9پیسے، کیلے فی درجن 5روپے 89پیسے مہنگے ہوئے،چاول ، کوکنگ آئل، گھی، بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔