خصوصی افراد کے لیے نادرا شناختی کارڈ میں اہم ترامیم کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے نادرا قومی شناختی کارڈ قوانین میں ترامیم کرتے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد خصوصی افراد کے لیے مخصوص لوگو والا شناختی کارڈ جاری کیا جاسکے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے خصوصی افراد کے لیے قومی شناختی کارڑ میں ترامیم کی منظوری دی ہے، خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگوں والا خصوصی کارڈ جاری ہوگا جو تاحیات ہوگا، جبکہ خصوصی افراد کے بچوں کے ب فارم پر بھی وہیل چیئر کا لوگو ہوگا۔
خصوصی افراد کے لیے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہوگا، اعضاعطیہ کرنے والےافراد کو بھی تاحیات میعاد کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا، بیرون ملک مقیم خصوصی افراد کو بھی یہ خصوصی شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
اعضا عطیہ کرنے والے کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے، متعلقہ ڈونرز کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز میں اعضا کے عطیہ کے لیے اندراج ضروری ہوگا، ترامیم کا نوٹیفکیشن آئندہ گزٹ میں شائع ہونے پر تبدیلیاں نافذ العمل ہوں گی۔