منگچر،بزی پہاڑی سے مسخ شدہ انسانی باقیات برآمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)منگچرکے علاقے بزی کی پہاڑی سے مسخ شدہ انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں، تاہم تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق، ایک مقامی چرواہے نے پہاڑ پر انسانی باقیات دیکھ کر لیویز فورس کو اطلاع دی، جس پر لیویز اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور باقیات کو قبضے میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاش کافی پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کی شناخت میں مشکلات کا سامنا ہے۔لیویز حکام نے باقیات کو شناخت کے لیے لیویز تھانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *