ساڑھی پہننے پر تنقید، رمہا احمد کا ناقدین کو کرارا جواب
کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ رمہا احمد نے سوشل میڈیا پر ساڑھی میں تصاویر شیئر کردیں۔
اداکارہ رمہا احمد نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں بیلک اینڈ وائٹ ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے۔رمہا احمدکی تصاویر کو جہاں ان کے کئی مداحوں نے پسند کیا ، وہیں ادکارہ کو انڈین سٹائل ساڑھی پہننے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
View this post on Instagram
رمہا احمد کی تصاویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ انڈین کلچر اتنا کیوں پسند ہے؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ کوئی غلط بات تو نہیں اس میں۔اداکارہ رمہا احمد نے مزید کہا کہ اور آپ کو نہیں پتہ لیکن میری امی انڈیا سے ہیں تو یہ میرا کلچر بھی ہے۔
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔