حکومت بلوچستان کی سی پیک شاہراہ تلار چیک پوسٹ پر اتوار کو کاروباری نقل و حمل پر پابندی عائد


گوادر(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے سی پیک شاہراہ پر تلار چیک پوسٹ پر اتوار کو کاروباری نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت ڈپٹی کمشنر گوادر نے تمام ڈیزل اور پیٹرول لے جانے والے گاڑی مالکان کو کہا ہے کہ سی پیک شاہراہ پر تلار سے آگے جانے والی گاڑیاں ہفتے میں چھ دن کاروبار کر سکیں گی، جبکہ اتوار کے روز تلار بند رہے گا۔ضلعی انتظامیہ نے حکومت بلوچستان کے احکامات کے تحت باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سختی سے اس پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *