سوشل میڈیا پر شوبز کی دوستیاں دکھاوا اور دھوکا ہیں، آمنہ ملک

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے شوبز انڈسٹری کی دوستیوں کو دکھاوا اور دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخصیاتسوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور دوست کہ رہی ہوتی ہیں، وہیں ایک دوسرے کو بھلا دیتی ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل شوبز انڈسٹری میں بہت ساری دوستیاں دیکھی جا رہی ہیں اور چل رہی ہیں، رات کے کھانے ایک ساتھ کھائے جا رہے ہیں اور بہت ساری مصروفیات بھی ایک ساتھ گزار کر اس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق ایسی دوستیاں، رات کے کھانے، مصروفیات ایک ساتھ گزارنا صرف دکھاوا ہیں، یہی لوگ ایک دوسرے کو بھول جاتے ہیں۔

آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو بہن، ماں اور اچھی دوست کہہ رہے ہوتے ہیں، ان ہی لوگوں سے الگ الگ ملے تو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *