8 سے 14 سال کے بچوں کو کیل مہاسے نکلنے لگیں تو ان کی خوراک سے یہ چیزیں نکال دیں
آج کے لائف اسٹائل کی وجہ سے کم عمر لڑکے لڑکیاں بھی اس مسئلےکا شکار نظر ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جلد کے مسائل سولہ سال کے ٹین ایجرز میں نکلنا عام ۤ مسئلہ ہے ، کئی نوعمروں کے چہرے پر اس عمر تک پہنچنے پر کیل مہاسے نکلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ لیکن آج کے لائف اسٹائل کی وجہ سے 8 سال سے کم عمر کے لڑکے لڑکیاں بھی اس مسئلےکا شکار نظر آتی ہیں۔ یہی نہیں چہرے کے علاوہ کبھی کبھار ان کے بالوں میں خشکی بھی ہونے لگتی ہے۔
اگر آپ کا بچے کو بھی کیل مہاسے اور بالوں میں خشکی کا شکار ہے تو ماہر غذائیت چند کھانوں کو ان کی ڈائیت سے نکالنا تجویز کرتے ہیں۔
درحقیقت جلد پر نکلنے والے ان کیل مہاسے اور دانوں کا ہارمونل عدم توازن سے گہرا تعلق ہے۔ عمر کے اس دور میں ہامونز کی تبدیلی کا عمل قدرے تیز ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے بچے کے جسم میں زیادہ سیبم پیدا ہوتا ہے اور یہی سیبم جلد کے مساموں کو بند کرکے کیل مہاسوں کا سبب بنتا ہے۔
ایکنی کے اس مسئلے سے بچنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ بڑھتے ہوئے بچوں کی غذائی عادات میں تبدیلی لائیں اور کچھ چیزوں کو ان کی خوراک سے نکال کر صحت بخش غذائیں دینا شروع کردیں۔ جو ان کی جلد کو صحت مند بنابے میں مددگار ثابت ہو۔
چاکلیٹ، کوکیز اور کیک نہ کھلائیں
بچوں کو چاکلیٹ دینا بند کردیں کیونکہ اس میں موجود شوگر کی زیادہ مقدار انسولین کو تیز کرتی ہے۔ جس سے جلد میں سوزش ہوسکتی ہے۔ چاکلیٹ کی بجائے بہتر ہے کہ گھر کی بنی ہوئی کھیر، اور حلوے کو ان کی خوراک میں شامل کرلیا جائے۔
سوڈا ڈرنکس
بچے سوفٹ ڈرنکس اور سوڈا ڈرنکس پینے کے شوقین ہوتے ہیں۔ ان چیزوں سے بچوں کو بالکل دور رکھیں کیونکہ کیفین شوگر ہارمونز کو ڈسٹرب کرتی ہے۔ جس سے جلد میں سیبم کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ اس کی بجائے بچے کو چھاچھ جیسے چیزیں دینے پر غور کریں۔
کافی سے دور رہیں
بچوں کے لیے کافی بھی نقصان ہ ثابت ہوسکتی ہے۔ زیادہ کیفین لینے سے جسم میں پانی کی کمی ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ سے جلد میں خشکی کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ بچوں کو کیمو مائل چائے پلائی جائے تواس کی جلد آرام اور ٹھنڈک محسوس کرتی ہے۔
روٹیوں سے پرہیز کی جائے
روٹیوں میں موجود کابوہائیڈریٹ انسولین کے خلاف مزاحمت کا باعث بنتی ہے اور تیل کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے، اس کی وجہ سے کیل مہاسے بننے لگتے ہیں ایسی صورت میں بچوں کو جوار کی روٹی کھلائی جائے
پروسیسڈ فوڈز
جنک فوڈز یا پروسیسڈ فوڈز، جیسے پیکڈ سنیکس اور پیزا، میں عام طور پر کیمیکلز اور اضافی اجزاء ہوتے ہیں جو جلد کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں۔
بچوں کی خوراک میں کن چیزوں کا اضافہ کیا جائے
بچوں کو متوازن غذا دیں جس میں تازہ پھل، سبزیاں، اور سارا اناج شامل ہوں۔
پانی زیادہ پینے کی ترغیب دیں کیونکہ ہائیڈریشن جلد کو صاف اور تروتازہ رکھتا ہے۔
مناسب نیند اور ورزش کی عادت ڈالیں کیونکہ یہ جلد کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔
اگر کیل مہاسے شدت اختیار کریں تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔