علیزے شاہ کا منی ٹاپ میں ہوش اڑا دینے والا بولڈ ڈانس وائرل، صارفین کی تنقید
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ کو فالوورز کی ایک بڑی تعداد پسند کرتی ہے۔ انسٹاگرام پر ان کے 4.3 ملین فالوورز ہیں۔ تاہم، انہیں اپنے بولڈ ہونے پر آئے روز تنقید کا سامنا رہتا ہے۔
یوں تو علیزے شاہ اپنی بولڈ تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں منی ٹاپ پہن کر ایک انڈین پنجابی گانے پر ’بیلی ڈانس‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
جہاں سوشل میڈیا پر ان کا یہ ڈانس خوب وائرل ہورہا ہے، وہیں کئی صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بعض صارفین علیزے شاہ کی بولڈ ویڈیو اور ان کے غیرمناسب لباس پر خفا نظر آتے ہیں تو بعض لوگ ان کا موازنہ بھارتی اداکارہ عرفی جاوید سے کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ علیزے اب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں تو ان کے پاس غیراخلاقی مواد شیئر کرنے کے علاوہ کچھ باقی نہیں بچا ہے۔ بعض صارفین نے علیزے شاہ کے والدین پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی صحیح رہنمائی نہیں کی۔
سوشل میڈیا صارف مونا اعوان نے علیزے شاہ کی ڈانس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’یہ پاکستانی عرفی جاوید ہے‘۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا، ’ٹیلنٹ صفر فیصد اور اوچھا پن 100 فیصد‘۔
صارف حرا عمر نے کہا، ’یہ قندیل بلوچ بنتی جارہی ہے‘۔
مومل علی کا کہنا تھا، ’یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے سنجیدہ ڈراموں میں کام کیا ہوگا‘۔