وزیراعلیٰ کا قلات میں18 شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین،پوری قوم سیکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے:مریم نواز
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 18جوانوں کے لیے حرف عقیدت پیش کیاہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قلات میں شہید ہونیوالے18 جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج تحسین کیاہے-وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانی سے دہشت گردی کے خاتمے کاعزم مزید مستحکم اور مضبوط ہوا-پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے-پاک سرزمین کے لیے جانیں قربان کرنے والے ہمارے عظیم ہیرو ہیں –