چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد سابق کپتان راشد لطیف کا موقف بھی آگیا
کراچی (قدرت روزنامہ ) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ ٹیم میں اوپنر نظر نہیں آرہا ہے، فخر کی واپس ہوئی ہے، شاید وہ سعود شکیل یا بابر کے ساتھ اوپننگ کریں۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صائم ایوب جیت کی ضامن بنے ہوئے تھے، انہیں سب سے زیادہ مس کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ خوشدل شاہ، فہیم اشرف واپس آئے جو کہیں سسٹم میں نظر نہیں آئے، آسٹریلیا گئے زمبابوے اور جنوبی افریقا گئے کچھ پلیئر ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
ان کا کہناتھاکہ میرے خیال سے سلیکشن کمیٹی کی بہت زیادہ تیاری نہیں تھی ہمیں چیمپئنز ٹرافی کس طرح کھیلنی ہے، اچانک سے کچھ پلیئر آئے، پلیئر سب اچھے ہیں، لیکن ان کے کرکٹنگ کیرئیرمیں بڑا گیپ ہے۔