کنسرٹ کے دوران خاتون سے قربت اور بوسہ لینے پر اداکار ادت نارائن مشکل میں پھنس گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) ایک حالیہ کنسرٹ میں خاتون مداح کے ساتھ ان کی قربت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ویڈیو میں اُدت نارائن کو ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اس کے گالوں پر بوسہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے خاتون مداح کے ہونٹوں پر بھی بوسہ لیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے اور لوگ مختلف قسم کا ردِعمل دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Trolls Official (@trolls_official)

کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک شادی شدہ اور بالغ مرد ہونے کے ناتے اُدت نارائن کو اس طرح کا رویہ نہیں دکھانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے ان کی شادی شدہ زندگی پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔

دوسری جانب، اُدت نارائن کا کہنا ہے کہ یہ سب محض مداحوں سے محبت کا اظہار تھا اور اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مداحوں کی دیوانگی کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ایسا کیا اور انہیں اس پر افسوس نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *