وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق لیجنڈری بولر وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔
حقیقی زندگی سمیت سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہنے والے ہر دلعزیز سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ متعدد تصویروں پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہے۔ان تصاویر میں باپ اور بیٹے کو منجھے ہوئے ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، مجھے آپ پر بہت فخر ہے، آپ بڑے ہو گئے ہو، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر چپکے سے شیئر کر رہا ہوں۔دیگر پوسٹس میں وسیم اکرم اپنے بیٹے کے ساتھ خود بھی ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔وسیم اکرم کی ان پوسٹس پر کرکٹر کے مداح ان کے بیٹے کی مستقبل کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram