شعیب ملک کی سٹینڈ میں موجود شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)شعیب ملک کی سٹینڈ میں موجود شاہد آفریدی کو سلیوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل


شعیب ملک نے افغانستان کے خلاف میچ میں پندرہ گیندوں پر 19 رنز بنائے تاہم میچ کے بعد جب وہ واپس پولین جانے لگے تو انہیں شاہد آفریدی بیٹھے ہوئے دکھائی دیئے، شعیب ملک چلتے ہوئے ان کی طرف آئے اور اوپر والی منزل پر بیٹھے شاہد آفریدی کو نیچے کھڑے ہو کر سیلیوٹ کیا جبکہ شاہد آفریدی نے بھی آگے سے ہاتھ ہلاکر سلام کا جواب دیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے بے حد مسرت کا اظہار کیا جارہاہے ۔ شاہد آفریدی افغانستان کے خلاف میچ دیکھنے کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کرکٹ گراونڈ میں آئے تھے۔