پراپرٹی ٹیکس کی ڈی سی ریٹس پر منتقلی، دو لاکھ سے زائد مالکان ٹیکس نیٹ سے نکل گئے

6لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کونئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے، محکمہ ایکسائز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پراپرٹی ٹیکس کی ڈی سی ریٹس پر منتقلی کی وجہ سے پنجاب کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان ٹیکس نیٹ سے نکل گئے۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق پراپرٹی مالکان کی تعداد مستفید ہونے میں سب سے کم سامنے آئی، دیگر شہروں میں 50 لاکھ سے کم مالیت کے گھر ٹیکس نیٹ سے نکل گئے۔
محکمہ ایکسائز حکام کے مطابق 6 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کو نئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا ہے۔
ایکسائز حکام نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈی سی ریٹ پر 50 لاکھ سے یا زائد قیمت والی جائیدادیں ٹیکس ادا کریں گی۔ 6 لاکھ سے زائد پراپرٹی مالکان کو نئے سسٹم کے تحت ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ڈی سی ریٹ کے نفاذ سے خزانے کو 2 ارب کا اضافی ریونیو وصول ہوگا۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 6 لاکھ نئی پراپرٹیوں میں 5 مرلے سے کم پیمائش والے گھر و کمرشل پراپرٹیز شامل ہیں، 6 لاکھ سے زائد پراپرٹیز شامل ہونے سے ٹوٹل ٹیکس ایبل یونٹس کی تعداد 25 لاکھ ہوگئی ہے۔
محکمہ ایکسائز حکام نے مزید کہا کہ ڈی سی ریٹ کے نفاذ سے خزانے کو 2 ارب کا اضافی ریونیو وصول ہوگا، یکم جولائی سے تمام پراپرٹیز سے نئے ریٹس پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *