پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے معاہدوں پر دستخط ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی سفیر بھی موجود تھے۔
پاکستان اور سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے درمیان 1.61 ارب ڈالرزکے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔ ایک یاد داشت مفاہمت کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کے تیل کی ایک سال کی مو¿خر ادائیگی پر درآمد کرنے کی سہولت دے گا۔
مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کیلئے 4 کروڑ 10لاکھ ڈالرز رعایتی نرخوں پر قرضے کی فراہمی بھی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *