لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ
خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک رہنے کے امکان
لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صبح اور رات کے وقت دھند ٹریفک کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، خشک موسم کے سبب دن قدرے گرم جبکہ راتیں ٹھنڈی ہیں۔
صوبے میں خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک رہنے کے امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔