کوئٹہ: پشین بائی پاس کے قریب ہسپتال میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے پشین بائی پاس کے قریب ہسپتال میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کوئٹہ کے علاقے پشین بائی پاس کے قریب ہسپتال میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 7افراد زخمی ہوئے۔ کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ملک کے مختلف شہروں، خاص طور پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں رواں برس دہشت گردی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس نومبر کے دوران شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا، یہ حادثہ تھا یا دہشت گردی کا حملہ، حالانکہ علاقے میں دہشت گردی کے حملے زیادہ عام ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *